3777 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ أَبِي وَجْزَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْنُ بُنَيَّ فَسَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ
سیدنا عمر بن ابی سلمہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " میرے قریب ہو جاؤ ' اﷲ کا نام لو ' ( «بسم الله» پڑھو ) دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۔ "
فائدہ۔بچوں اور خادموں کےساتھ بیٹھ کرکھانا سنت نبویﷺ ہے۔نیز بچوں اور کم علم لوگوں کو شرعی آداب کی تعلیم دینا ضروری ہے۔بالخصوص کھانے کے بارے میں مذکورہ تین باتیں بہت اہم ہیں۔