فهرس الكتاب

الصفحة 3796 من 5274

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل

باب: سانڈا کھانے کا بیان

3796 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ أَنَّ الْحَكَمَ بْنَ نَافِعٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لَحْمِ الضَّبِّ

سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سانڈے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے ۔

فائدہ۔ممانعت والی یہ روایت سندا ضعیف ہے۔جبکہ مذکورہ بالا احادیث صحیح ہیں۔ اور ان سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ نبی ﷺ نے گو اپنی طبعی کراہت کی وجہ سے اسے کھانا پسند نہیں فرمایا لیکن آپ ﷺنے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کو اس کے کھانے سے منع بھی نہیں فرمایا۔چنانچہ جسے پسند ہوکھالے جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان پر اسے کھایاگیا ہے۔اور جسے پسند نہ ہو نہ کھائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت