فهرس الكتاب

الصفحة 3854 من 5274

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل

باب: صاحب دعوت کے لیے دعا کرنا

3854 حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَجَاءَ بِخُبْزٍ وَزَيْتٍ فَأَكَلَ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ عِنْدَكُمْ الصَّائِمُونَ وَأَكَلَ طَعَامَكُمْ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمْ الْمَلَائِكَةُ

سیدنا انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جناب سعد بن عبادہ ؓ کے ہاں تشریف لے گئے تو انہوں نے روٹی اور روغن زیتون پیش کیا ، چنانچہ آپ ﷺ نے اسے تناول فرمایا پھر نبی کریم ﷺ نے یوں فرمایا «أفطر عندكم الصائمون وأكل طعامكم الأبرار وصلت عليكم الملائكة» " روزے دار تمہارے ہاں افطار کیا کریں ، نیک صالح لوگ تمہارا کھانا کھایا کریں اور فرشتے تمہیں دعائیں دیا کریں ۔ "

فائدہ۔توضیح۔ان کلمات کا ترجمہ جملہ انشائیہ کے طور پر ہوتو یہ دعا ہے۔جیسے کہ اوپرترجمے سے ظاہر ہے۔اور جو حضرات ان کلمات کاترجمہ بطور خبر کرتےہیں تو اس صورت میں یہ کلمات دعا نہیں بنتے۔یعنی روزہ داروں نے تمہارے ہاں روزہ افطار کیا۔ صالح لوگوں نے کھانا کھایا اورفرشتوں نے دعایئں دیں۔اس صورت میں اس کا مصداق خود رسول اللہ ﷺ اور دیگر شرکائے دعوت تھے۔تاہم یہ دعایئہ کلمات بھی بن سکتے ہیں۔جیسا کہ پہلے ترجمے سے واضح ہے۔اس لئے ان کلمات کو دعا کے طور پرپڑھنا بھی صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت