فهرس الكتاب

الصفحة 3860 من 5274

کتاب: علاج کے احکام و مسائل

باب: کس جگہ سینگی لگوائی جائے

3860 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ ثَلَاثًا فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَالْكَاهِلِ قَالَ مُعَمَّرٌ احْتَجَمْتُ فَذَهَبَ عَقْلِي حَتَّى كُنْتُ أُلَقَّنُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فِي صَلَاتِي وَكَانَ احْتَجَمَ عَلَى هَامَتِهِ

سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے تین مرتبہ سینگی لگوائی گردن کی دونوں جانب کی رگوں پر اور کندھوں کے درمیان ( کمر کے اوپر شروع میں ) ۔ معمر کہتے ہیں: میں نے سینگی لگوا لی تو میرا حافظہ جاتا رہا حتی کہ مجھے نماز میں فاتحہ پڑھنے میں بھی لقمہ دیا جاتا تھا ۔ انہوں نے اپنی کھوپڑی پر ( غلط جگہ پر ) سینگی لگوائی تھی ۔

سینگی لگواناایک مفید اورقابلِ عمل طریقہ علاج ہےمگر اس شخص کے لیئے جسے ماہرِفن طبیب مشورہ دے ، غلط جگہ یا نہ جاننے والے سے سینگی لگوانے میں نقصان کا اندیشہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت