3874 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ الدَّاءَ وَالدَّوَاءَ وَجَعَلَ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءً فَتَدَاوَوْا وَلَا تَدَاوَوْا بِحَرَامٍ
سیدنا ابو الدرداء ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے بیماری اتاری ہے تو دوا بھی نازل فرمائی ہے اور ہر بیماری کے لیے دوا ہے ' لہٰذا دوا استعمال کیا کرو لیکن حرام سے علاج نہ کرو ۔ "
یہ روایت سنداَ ضعیف ہے تا ہم دوسری احادیث سے اس بات کی تائید ہو تی ہےکہ حرام اشیاء مثلاََ شراب اور نشہ آور اشیاءاور زہروں وغیرہ سے علاج جائز نہیں