فهرس الكتاب

الصفحة 3894 من 5274

کتاب: علاج کے احکام و مسائل

باب: دم کیسے کیا جائے ؟

3894 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ رَأَيْتُ أَثَرَ ضَرْبَةٍ فِي سَاقِ سَلَمَةَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ قَالَ أَصَابَتْنِي يَوْمَ خَيْبَرَ فَقَالَ النَّاسُ أُصِيبَ سَلَمَةُ فَأُتِيَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَفَثَ فِيَّ ثَلَاثَ نَفَثَاتٍ فَمَا اشْتَكَيْتُهَا حَتَّى السَّاعَةِ

جناب یزید بن ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمہ ( سلمہ بن اکوع ؓ ) کی پنڈلی پر تلوار لگنے کا نشان دیکھا ۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیسا نشان ہے ؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ مجھے خیبر کے روز لگی تھی اور لوگ کہنے لگے کہ سلمہ تو گیا ! تو مجھے نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا ۔ آپ ﷺ نے مجھ پر تین بار پھونک ماری ( جس میں ہلکا سا لعاب دہن بھی تھا ) تو اس کے بعد سے اب تک مجھے اس کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت