فهرس الكتاب

الصفحة 3897 من 5274

کتاب: علاج کے احکام و مسائل

باب: دم کیسے کیا جائے ؟

3897 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ خَارِجَةَ ابْنِ الصَّلْتِ، عَنْ عَمِّهِ, أَنَّهُ مَرَّ قَالَ: فَرَقَاهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ, غُدْوَةً وَعَشِيَّةً, كُلَّمَا خَتَمَهَا جَمَعَ بُزَاقَهُ ثُمَّ تَفَلَ، فَكَأَنَّمَا أُنْشِطَ مِنْ عِقَالٍ، فَأَعْطَوْهُ شَيْئًا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... ثُمَّ ذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ مُسَدَّدٍ.

جناب خارجہ بن صلت اپنے چچا ( سیدنا علاقہ بن صحار سلیطی التمیمی ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک قوم کے پاس سے گزرے ( اور ایک مریض کو ) تین دن تک صبح و شام سورۃ فاتحہ سے دم کرتے رہے ۔ جب وہ اسے پوری پڑھ لیتے تو اپنا لعاب جمع کر کے مریض پر پھونک دیتے ۔ اس سے وہ گویا اپنے بندھن سے کھل گیا ۔ اس پر ان لوگوں نے ان کو کچھ مال دیا تو وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر مذکورہ بالا حدیث مسدد کی مانند روایت کیا ۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہ میں اسلام لانے کے بعد پہلے ہی دن سےاپنے رزق میں حلال و حرام کے امتیاز کاداعیہ اور جذبہ پیدا ہو جاتا تھا۔ اور وہ اس میں انتہائی احتیاط کرتے تھےاور یہی چیز دُعاؤں کی قبولیت و تاثیر کا انہتائی اہم عُنصر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت