400 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُدْرِكٍ عَنْ الْأَسْوَدِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ كَانَتْ قَدْرُ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّيْفِ ثَلَاثَةَ أَقْدَامٍ إِلَى خَمْسَةِ أَقْدَامٍ وَفِي الشِّتَاءِ خَمْسَةَ أَقْدَامٍ إِلَى سَبْعَةِ أَقْدَامٍ
جناب اسود سے روایت ہے ان کا بیان ہے کہ عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی نماز اندازًا گرمیوں میں تین قدم سے پانچ قدم ( سایہ ) تک اور سردیوں میں پانچ سے سات قدم تک ہوتی تھی ۔
علامہ سندھی نےسنن نسائی کےحاشیہ میں ذکر کیا ہےکہ اس حدیث کامعنی یہ ہے کہ آپ زوال کے بعدجو زیادہ سےزیاد ہ تاخیر کرتے وہ اسی قدر تھی کہ گرمیوں میں سایہ تین سےپانچ قدم اورسردیوں میں پانچ سے سات قدم تک ہوتا تھا۔اور اس سائے میں اصل اورزائد دونوں سائے شمار ہوئے ہیں۔