4081 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّمَّاءِ وَعَنْ الِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ
سیدنا جابر ؓ سے منقول ہے ، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے صماء کے طور پر کپڑا لپیٹنے سے منع کیا ہے ۔ ( یعنی انسان پوری طرح سے اس میں لپٹ جائے اور ہاتھ پاؤں کچھ بھی باہر نہ ہو ) اور ایک کپڑے کو اپنی کمر اور گھٹنوں پر لپیٹنے سے بھی منع کیا ہے ۔
پہلی صورت میں انسان کسی طرح نہیں سنبھل نہیں سکتا،گر سکتا ہے ،کسی موذی جانوراور کیڑے مکوڑے سے اپنادفاعتک نہیں کرسکتااوراس اندازکو پنجابی زبان میں بولی بکل کہتے ہیں دوسری صورت اس وقت ممنوع ہے جب اس سے اس کی شرم گاہ ظاہر ہوتی ہو بعض اوقات اوباش لوگ عمدااس طرح کرتے ہیں مگر باپردہ اوراحتیاط سے احتباکی صورت میں بیٹھنا جائز ہے ۔