فهرس الكتاب

الصفحة 41 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: ڈھیلوں کے ساتھ استنجا کرنا

41 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ خُزَيْمَةَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الِاسْتِطَابَةِ فَقَالَ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ قَالَ أَبُو دَاوُد كَذَا رَوَاهُ أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ عُرْوَةَ

سیدنا خزیمہ بن ثابت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے استنجاء کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا " تین ڈھیلوں سے ( استنجاء کرے ) ان میں گوبر نہ ہو ۔" امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ابواسامہ اور ابن نمیر نے بھی ہشام بن عروہ سے ایسے ہی روایت کیا ہے ۔

فائدہ: یہ روایت سندًا ضعیف ہے ۔ تاہم صحیح حدیث میں گوبر اور ہڈی سے استنجا کی ممانعت ثابت ہے ۔ (صحیح مسلم ،حدیث:262) غالبًا اسی لیے شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت