فهرس الكتاب

الصفحة 4114 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: اللہ کے فرمان «وقل للمؤمنات يغضضن من أبصارهن» کی تفسیر

4114 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا زَوَّجَ أَحَدُكُمْ خَادِمَهُ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَى مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّكْبَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَصَوَابُهُ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ الْمُزَنِيُّ الصَّيْرَفِيُّ وَهِمَ فِيهِ وَكِيعٌ

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " تم میں سے جب کوئی اپنی خادمہ کی اپنے غلام یا نوکر سے شادی کر دے تو اب اس خادمہ کی ناف سے لے کر گھٹنے سے اوپر تک کے حصہ کو مت دیکھے ۔ " امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ سند میں راوی ( داود بن سوار ) کا صحیح نام سوار بن داود مزنی صیرفی ہے ۔ اس میں وکیع کو وہم ہوا ہے ۔

مالک کو حق حاصل ہے کہ اپنی باندی سے جنسی فائدہ حاصل کرے مگر جب وہ اپنے حق سے دستبردارہو گیا اور اس شادی کردی تو اس کے لئے اس باندی کے خاص ستر دیکھنا بھی حرام ہو گیا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت