4119 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ أَخْبَرَنِي زَيْدٌ الْعَمِّيُّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فِي الذَّيْلِ شِبْرًا ثُمَّ اسْتَزَدْنَهُ فَزَادَهُنَّ شِبْرًا فَكُنَّ يُرْسِلْنَ إِلَيْنَا فَنَذْرَعُ لَهُنَّ ذِرَاعًا
سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے امہات المؤمنین کو اجازت دی کہ اپنی چادروں کے پلو ایک بالشت لمبے رکھا کریں ۔ پھر انہوں نے مزید لمبے کرنے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نے ایک اور بالشت بڑھانے کا فرمایا ۔ چنانچہ وہ ہمیں اس کا کہتیں تو ہم ان کے لیے ان چادروں کے پلو ایک ایک ہاتھ لمبے رکھتے ۔
عورتوں کے لئے چادروں کی لمبائی مردوں کی قمیضوں کے مقابلے میں ہے ،نہ کہ زمین کے مقابلے میں ۔