4125 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ أَتَى عَلَى بَيْتٍ فَإِذَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَسَأَلَ الْمَاءَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ دِبَاغُهَا طُهُورُهَا
سیدنا سلمہ بن محبق ؓ سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ ﷺ ایک گھر میں آئے تو ایک مشکیزہ لٹکے دیکھا ۔ تو آپ ﷺ نے پانی طلب فرمایا: تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! یہ مشکیزہ مردار ( جانور کے چمڑے کا ) ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " اس کو رنگ دیا جانا اس کی پاکیزگی ہے ۔ "