فهرس الكتاب

الصفحة 4137 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: جوتے پہننے کا بیان

4137 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ فَلَا يَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ حَتَّى يُصْلِحَ شِسْعَهُ وَلَا يَمْشِ فِي خُفٍّ وَاحِدٍ وَلَا يَأْكُلْ بِشِمَالِهِ

سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو جب تک اسے درست نہ کر لے ایک جوتے میں نہ چلے ، نہ ایک موزے میں چلے اور نہ بائیں ہاتھ سے کھائے ۔"

ایک جوتا پہننے سے جسم کا توان بگڑنے کے علاوہ آدمی برا بھی لگتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت