4179 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ حَمَّادَ بْنَ زَيْدٍ وَإِسْمَاعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَاهُمْ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ. وَقَالَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ.
سیدنا انس ؓ سے مروی ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ مرد زعفران لگائیں ۔ اور اسماعیل ( اسماعیل بن ابراہیم ) سے یہ لفظ مروی ہے «أن يتزعفر الرجل» ۔
عورتوں کے لیئے گھر کے اندر خاوند کے سامنےزعفران یا دیکر خوشبو ؤں کا استعمال جائز ہے۔