فهرس الكتاب

الصفحة 4181 من 5274

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل

باب: مردوں کے لیے زعفران کا استعمال

4181 حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيِّ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ: لَمَّا فَتَحَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ, جَعَلَ أَهْلُ مَكَّةَ يَأْتُونَهُ بِصِبْيَانِهِمْ، فَيَدْعُو لَهُمْ بِالْبَرَكَةِ وَيَمْسَحُ رُءُوسَهُمْ، قَالَ: فَجِيءَ بِي إِلَيْهِ، وَأَنَا مُخَلَّقٌ، فَلَمْ يَمَسَّنِي مِنْ أَجْلِ الْخَلُوقِ.

سیدنا ولید بن عقبہ ( ابن ابی معیط ) نے کہا کہ جب اﷲ کے نبی نے مکہ فتح کیا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو آپ ﷺ کے پاس لانے لگے ۔ آپ ﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے ۔ مجھے بھی آپ ﷺ کے پاس لایا گیا ' مگر مجھ پر خلوق ( مرکب زعفران ) لگی تھی ۔ تو آپ ﷺ نے اس وجہ سے میرے سر پر ہاتھ نہ پھیرا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت