4187 حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوْقَ الْوَفْرَةِ وَدُونَ الْجُمَّةِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے بال «وفرة» سے زائدہ اور «جمة» سے کم ہوتے تھے ۔
1)سر کے بال جب کانوں کی لوؤں تک آئیں تو (وَفُرَہ) اور جب کندھوں تک پہنچیں تو (جمُہَ) کہلاتے ہیں۔ اور ان کے درمیان کو (لِمَہ) سے تعبیر کرتے ہیں
2)مردوں کو مذکورہ بالا مختلف اندازوں میں بال رکھنا جائز ہے،بشرطیکہ مقصد نبی ﷺ کا اتباع ہو۔