4211 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ: مَا أَحْسَنَ هَذَا!، قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ، فَقَالَ: هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا!، قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالصُّفْرَةِ، فَقَالَ: هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ.
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک آدمی کا گزر ہوا جس نے اپنے بال مہندی سے رنگے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا " یہ کیا خوب ہے ! " پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے مہندی اور کتم ( بوٹی ) سے رنگے ہوئے تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " یہ اس سے بڑھ کر عمدہ ہے ۔ " پھر ایک اور گزرا ' جس نے زرد رنگ سے رنگے ہوئے تھے ' آپ ﷺ نے فرمایا " یہ ان سب سے عمدہ ہے ۔ "