فهرس الكتاب

الصفحة 422 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: نماز عشاء کا وقت

422 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى مَضَى نَحْوٌ مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ فَقَالَ خُذُوا مَقَاعِدَكُمْ فَأَخَذْنَا مَقَاعِدَنَا فَقَالَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَأَخَذُوا مَضَاجِعَهُمْ وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمْ الصَّلَاةَ وَلَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَسَقَمُ السَّقِيمِ لَأَخَّرْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ( ایک بار ) ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھنا چاہی مگر ( اس روز ) آپ تشریف نہ لائے حتیٰ کہ تقریبًا آدھی رات گزر گئی ۔ ( آخر جب آپ آئے ) ، تو فرمایا " اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھے رہو ۔ " تو ہم اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھے رہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " لوگوں نے نماز پڑھ لی اور اپنے اپنے بستروں میں جا سوئے ہیں ، لیکن تم جس وقت سے انتظار کر رہے ہو نماز ہی میں ہو ، اگر کمزورں کی کمزوری اور بیماروں کی بیماری کا خیال نہ ہوتا تو میں اس نماز کو آدھی رات تک مؤخر کرتا ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت