باب: فتنوں کا بیان اور ان کے دلائل
4255 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ، حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَتَقَارَبُ الزَّمَانُ، وَيَنْقُصُ الْعِلْمُ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ، وَيُلْقَى الشُّحُّ، وَيَكْثُرُ الْهَرْجُ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيَّةُ هُوَ؟ قَالَ: الْقَتْلُ, الْقَتْلُ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " وقت قریب آ جائے گا ( یا سکڑ جائے گا ) علم کم ہو جائے ' فتنے اٹھ کھڑے ہوں گے ' بخیلی ڈال دی جائے گی اور " ہرج " بڑھ جائے ۔ " پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول ! " ہرج " کیا ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " قتل ہی قتل ۔ "