426 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِهِ عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ الصَّلَاةُ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا قَالَ الْخُزَاعِيُّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ عَمَّةٍ لَهُ يُقَالُ لَهَا أُمُّ فَرْوَةَ قَدْ بَايَعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ
قاسم بن غنام اپنی ماں سے بیان کرتے ہیں ، وہ سیدہ ام فروہ ؓا سے روایت کرتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا ، اعمال میں سے کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " نماز اول وقت میں ادا کرنا ۔ " خزاعی نے اپنی روایت میں کہا ( کہ قاسم بن غنام نے ) اپنی پھوپھی سے روایت کیا جس کا نام ام فروہ تھا اور اس نے نبی کریم ﷺ سے بیعت کی تھی ( فرماتی ہیں کہ ) نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا ۔ ( یہ خزاعی کی روایت ہے جب کہ عبداللہ بن مسلمہ نے «بعض أمهاته» کا لفظ روایت کیا ہے ) ۔
حضرت ام فرو ہ رضی اللہ عنہا حضرت ابوبکر صدیق کی پدری بہن اور اشعث بن قیس کی زوجیت میں تھیں۔