4463 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ وَمُجَاهِدًا يُحَدِّثَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي الْبِكْرِ يُؤْخَذُ عَلَى اللُّوطِيَّةِ, قَالَ: يُرْجَمُ.
قَالَ أَبو دَاود: حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو .
جناب سعید بن جبیر اور مجاہد ، سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ کنوارا اگر قوم لوط کا سا کام کرتا پایا جائے ' تو اسے سنگسار کیا جائے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عاصم ( عاصم بن ابی النجود ) کی حدیث ( جو آگے آ رہی ہے ۔ 4465 ) عمرو بن ابی عمرو کی حدیث ( 4464 ) کو ضعیف کرتی ہے ۔
خلاف وضح فطری عمل کرنے پر مذکورہ بالاروایات کی روشنی میں دونوں ہی طرح کےفتوے دیے جاتے ہیں۔