فهرس الكتاب

الصفحة 4467 من 5274

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان

باب: جب مرد زنا کا اقرار کرے مگر عورت انکار کرے ؟

4467 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ الْبُرْدِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ فَيَّاضٍ الْأَبْنَاوِيِّ، عَنْ خَلَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَكْرِ بْنِ لَيْثٍ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقَرَّ أَنَّهُ زَنَى بِامْرَأَةٍ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَجَلَدَهُ مِائَةً، وَكَانَ بِكْرًا، ثُمَّ سَأَلَهُ الْبَيِّنَةَ عَلَى الْمَرْأَةِ، فَقَالَتْ: كَذَبَ- وَاللَّهِ- يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَجَلَدَهُ حَدَّ الْفِرْيَةِ ثَمَانِينَ.

سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ بکر بن لیث کا ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور اقرار کیا کہ اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا ہے ۔ اس نے چار بار یہ اقرار کیا ۔ تو آپ ﷺ نے اس کو سو کوڑے لگائے ۔ اس لیے کہ وہ غیر شادی شدہ تھا ۔ پھر اس سے عورت پر گواہی لی ، تو عورت نے کہا: اللہ کی قسم ! اے اللہ کے رسول ! یہ جھوٹ بولتا ہے ۔ پھر آپ ﷺ نے اس کی تہمت کی حد اسی کوڑے لگائی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت