فهرس الكتاب

الصفحة 449 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: تعمیر مساجد کا بیان

449 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ وَقَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ

سیدنا انس ؓ سے روايت ہے كہ نبی کریم ﷺ نے فرمايا " قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ لوگ مساجد میں باہم فخر نہیں کرنے لگیں گے ۔ "

'' مساجد میں فخر ،، یعنی مساجد کےبارےمیں لوگ ایک دوسرے پرفخر یہ باتیں کریں گےمثلا ہماری مسجد بڑی ہے،اونچی ہے ،خوبصورت ہےوغیرہ ۔اور یہ معنی بھی ہوسکتا ہے کہ مساجد میں بیٹھ کراللہ کا ذکر کرنے کی بجائے فخریہ قسم کی باتیں کیا کریں گے اور دونوں ہی صورتیں بہت بری ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت