4493 حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عُمَرَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَّقِ الْوَجْهَ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص مارے تو چہرے پر نہ مارے ۔
اس حديث كو اس باب میں دوباره لانے سے یہ بتلانا مقصود ہے کہ جس طرح حج میں چہرے پر نہیں مارنا اسی طرح تعزیری سزا میں چہرہ زدکوب سے محفوظ رہنا چاہیے۔ واللہ اعلم