فهرس الكتاب

الصفحة 4557 من 5274

کتاب: دیتوں کا بیان

باب: اعضاء کی دیت کا بیان

4557 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارِ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ الْأَشْعَرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَصَابِعُ سَوَاءٌ قُلْتُ عَشْرٌ عَشْرٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ غَالِبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقَ بْنَ أَوْسٍ وَرَوَاهُ إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي غَالِبٌ التَّمَّارُ بِإِسْنَادِ أَبِي الْوَلِيدِ وَرَوَاهُ حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي صَفِيَّةَ عَنْ غَالِبٍ بِإِسْنَادِ إِسْمَعِيلَ

سیدنا ( ابوموسیٰ اشعری ) اشعری ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " انگلیاں سب برابر ہیں ۔ " ( مسروق کہتے ہیں ) میں نے کہا: دس دس اونٹ ؟ انہوں نے کہا: " ہاں ۔ " امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ حدیث محمد بن جعفر نے شعبہ سے ، اس نے غالب سے روایت کی تو کہا: میں نے مسروق بن اوس سے سنا ۔ اور اسماعیل نے روایت کی تو کہا: مجھے غالب التمار نے ابوولید کی سند سے بیان کی ۔ اور حنظلہ بن ابو صفیہ نے غالب سے اسماعیل کی سند سے بیان کی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت