فهرس الكتاب

الصفحة 4559 من 5274

کتاب: دیتوں کا بیان

باب: اعضاء کی دیت کا بیان

4559 حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَصَابِعُ سَوَاءٌ وَالْأَسْنَانُ سَوَاءٌ الثَّنِيَّةُ وَالضِّرْسُ سَوَاءٌ هَذِهِ وَهَذِهِ سَوَاءٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ شُعْبَةَ بِمَعْنَى عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَ أَبُو دَاوُد حَدَّثَنَاه الدَّارِمِيُّ عَنْ النَّضْرِ

سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " انگلیاں سب برابر ہیں ، دانت سب برابر ہیں ، آگے کے دو دانت اور ڈاڑھیں ، یہ اور یہ سب برابر ہیں ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ روایت نضر بن شمیل نے شعبہ سے ( مذکورہ بالا روایت ) عبدالصمد کے ہم معنی بیان کی ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: ہمیں ( ابوجعفر احمد بن سعید ) دارمی نے نضر ( نضر بن شمیل ) سے یہ حدیث بیان کی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت