فهرس الكتاب

الصفحة 4636 من 5274

کتاب: سنتوں کا بیان

باب: خلفاء کا بیان

4636 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ, أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >أُرِيَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ صَالِحٌ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ نِيطَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنِيطَ عُمَرُ بِأَبِي بَكْرٍ، وَنِيطَ عُثْمَانُ بِعُمَرَأَمَّا الرَّجُلُ الصَّالِحُ, فَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَّا تَنَوُّطُ بَعْضِهِمْ بِبَعْضٍ, فَهُمْ وُلَاةُ هَذَا الْأَمْرِ الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاهُ يُونُسُ وَشُعَيْبٌ لَمْ يَذْكُرَا عَمْرَو بْنَ أَبَانَ.

سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " آج رات ایک نیک بندے کو خواب دکھایا گیا ہے کہ سیدنا ابوبکر ؓ کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ معلق کیا گیا ہے اور سیدنا عمر کو سیدنا ابوبکر کے ساتھ معلق کیا گیا ہے اور سیدنا عثمان کو سیدنا عمر کے ساتھ معلق کیا گیا ہے ۔ " سیدنا جابر ؓ نے کہا: پھر جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ہاں سے اٹھے تو ہم نے کہا: " صالح آدمی " تو وہ خود رسول اللہ ﷺ ہیں اور ان کا ایک دوسرے کے ساتھ معلق کرنا ' اس لیے کہ یہی لوگ اس امر کے ذمہ دار ہیں جس کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو مبعوث فرمایا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو یونس اور شعیب نے روایت کیا ہے مگر ان دونوں نے سند میں عمرو ( عمرو بن ابان ) کا ذکر نہیں کیا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت