464 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا بَكْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يَنْهَى أَنْ يُدْخَلَ مِنْ بَابِ النِّسَاء
جناب نافع سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ عورتوں والے دروازے سے داخل ہونے سے منع کیا کرتے تھے ۔