4670 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >مَا يَنْبَغِي لِنَبِيٍّ أَنْ يَقُولَ: إِنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى
سیدنا عبداللہ بن جعفر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے " کسی نبی کو لائق نہیں کہ یوں کہے کہ میں سیدنا یونس بن متی علیہ السلام سے بہتر ہوں ۔"
حضرت یونس کا نام اس لئے لیا کہ انہی کے بارے میں وضاحت آتی ہے کہ بغیر اجازت بستی چھوڑکے چلے گئے اس پر وہ مچھلی کے پیٹ میں پہنچا دیے گئے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے ،بلا شبہ میں ہی ظالموں میں سے ہوں ۔ (الانبیا 84) کا ورد کرتے رہے اس کے نتیجے میں انہیں نجات مل گئی اور کسی نبی کے بارے میں ایسی کوئی بات مذکور نہیں ، اس کے باوجود آپ ؐ نے یہ بھی گوارا نہیں فرمایاکہ ان سے آپ کا تقابل کرکے آپ فضلیت کا اظہا ر کیا جائے ۔