فهرس الكتاب

الصفحة 4681 من 5274

کتاب: سنتوں کا بیان

باب: ایمان کے کم و بیش ہونے کے دلائل

4681 حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, أَنَّهُ قَالَ: >مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ، وَأَبْغَضَ لِلَّهِ، وَأَعْطَى لِلَّهِ, وَمَنَعَ لِلَّهِ، فَقَدِ اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ

سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جس نے اﷲ کی خاطر محبت کی ، اﷲ کی خاطر غصہ کیا ، اﷲ کے لیے دیا ، اور اﷲ کی رضا مندی کے پیش نظر نہ دیا تو اس نے ایمان کو کامل کر لیا ۔ "

محبت کرنا یا بعض رکھنا دل کے اعمال ہیں اور کسی کو کوئی چیز دینا یا نہ دينا ہاتھ کے اعمال ہیں اور یہ سب ایمان کے مکمل کرنے یا ناقص رکھنے کے اسباب ہیں

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت