482 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَبَزَقَ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى.
جناب مطرف اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن شخیر ؓ ) سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے تو آپ ﷺ نے اپنے بائیں قدم کے نیچے تھوکا ۔
تھوک بلغم اور ناک آنے سے نماز باطل نہیں ہوتی۔اور کچی زمین میں آوی اپنے بایئں پائوں سے مسل دے۔