4926 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، قَالَ:، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، عَنْ مَيْمُونٍ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ كُنَّا مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَسَمِعَ صَوْتَ زَامِرٍ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَذَا أَنْكَرُهَا.
جناب میمون بن مہران ' نافع سے روایت کرتے ہیں کہہم سیدنا ابن عمر ؓ کے ساتھ تھے کہ انہوں نے ایک بانسری والے کی آواز سنی ۔ اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند ذکر کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ روایت سب سے زیادہ منکر ( ضعیف ) ہے ۔