5014 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.. بِمَعْنَاهُ، زَادَ: فَخَشِيَ أَنْ يَرْمِيَهُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَجَازَهُ.
جناب سعید بن مسیب ؓ نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا ، اس میں مزید ہے کہ پھر سیدنا عمر ؓ کو خیال ہوا کہ یہ تو رسول اللہ ﷺ کی اجازت پیش کر دیں گے ۔ چنانچہ انہوں نے ان کو اجازت دے دی ( کہ وہ مسجد میں شعر پڑھ سکتے ہیں ) ۔