5016 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، قَالَ:، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: {وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ} [الشعراء: 224] ، فَنَسَخَ مِنْ ذَلِكَ وَاسْتَثْنَى, فَقَالَ: {إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا} [الشعراء: 227] .
سیدنا ابن عباس ؓ نے آیت کریمہ «والشعراء يتبعهم الغاوون» " شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کرتے ہیں ۔ " کی تفسیر میں فرمایا کہ اس کے عموم کو منسوخ کر کے اصحاب ایمان کو مستثنیٰ کر دیا گیا ہے اور فرمایا ہے «إلا الذين آمنوا وعملوا الصالحات وذكروا الله كثيرا» " مگر وہ لوگ جو ایمان لائے نیک عمل کیے اور اللہ کا بہت ذکر کیا ۔ "