5064 حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنْ شَبَثِ بْنِ رِبْعِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِهَذَا الْخَبَرِ، قَالَ فِيهِ: قَالَ عَلِيٌّ: فَمَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, إِلَّا لَيْلَةَ صِفِّينَ, فَإِنِّي ذَكَرْتُهَا مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، فَقُلْتُهَا.
سیدنا علی ؓ نے نبی کریم ﷺ سے یہ خبر بیان کی اس میں ہے کہ سیدنا علی ؓ نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے ( یہ تسبیحات والا عمل ) سنا ہے ، انہیں کبھی نہیں چھوڑا ۔ صرف صفین کی رات کو یہ مجھے رات کے آخری پہر یاد آئیں ، تو میں نے انہیں اس وقت پڑھا ۔