فهرس الكتاب

الصفحة 5173 من 5274

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل

باب: کسی کے گھر یا خاص مجلس میں اجازت لے کر جانے کا بیان

5173 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح، وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ هُزَيْلٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ-: قَالَ عُثْمَانُ سَعْدٌ- فَوَقَفَ عَلَى بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُ، فَقَامَ عَلَى الْبَابِ-: قَالَ عُثْمَانُ مُسْتَقْبِلَ الْبَابِ-، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >هَكَذَا عَنْكَ- أَوْ هَكَذَا-, فَإِنَّمَا الِاسْتِئْذَانُ مِنَ النَّظَرِ

سیدنا ہزیل ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص ، اور بقول عثمان بن ابی شیبہ ، سیدنا سعد ؓ آئے اور نبی کریم ﷺ کے دروازے پر کھڑے ہو کر اجازت طلب کرنے لگے ۔ عثمان بن ابی شیبہ نے وضاحت کی کہ وہ دروازے کے عین سامنے کھڑے ہو گئے ۔ تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا " اس طرف ہٹ کر کھڑے ہو یا اس طرف ۔ اجازت لینے کا حکم نظر ہی کی وجہ سے ہے ( کہ انسان اندر نہ جھانکے )

ایک شخص ، اور بقول عثمان بن ابی شیبہ ، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر کھڑے ہو کر اجازت طلب کرنے لگے ۔ عثمان بن ابی شیبہ نے وضاحت کی کہ وہ دروازے کے عین سامنے کھڑے ہو گئے ۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا " اس طرف ہٹ کر کھڑے ہو یا اس طرف ۔ اجازت لینے کا حکم نظر ہی کی وجہ سے ہے ( کہ انسان اندر نہ جھانکے )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت