فهرس الكتاب

الصفحة 622 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: مقتدی کو امام کی(پوری طرح)پیروی کرنے کا حکم

622 حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى يَرَوْهُ قَدْ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

جناب محارب بن دثار روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن یزید نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہا: مجھ سے سیدنا براء ؓ نے بیان کیا کہ صحابہ کرام ؓم ، رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے ، جب آپ رکوع کرتے تو وہ رکوع کرتے جب آپ «سمع الله لمن حمده» کہتے ( تو وہ سر اٹھاتے ) اور پھر کھڑے رہتے حتیٰ کہ آپ کو دیکھ لیتے کہ آپ نے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے ۔ پھر وہ آپ ﷺ کی پیروی کرتے ۔ ( یعنی سجدہ کرتے ) ۔

: ان احادیث میں مقتدی کوامام کی اقتداء کاادب بتایا گیا ہے کہ جب امام رکوع میں چلا جائے تب مقتدی رکوع کریں۔اسی طرح جب وہ سراٹھائے تب سراٹھائیں اور جب وہ اپنی پیشانی زمین پررکھ چکے تب سجدہ کریں اور مقتدی کااپنے امام سےپیچھے رہنا واجب ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت