فهرس الكتاب

الصفحة 675 من 5274

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل

باب: امام کے قریب کون کھڑا ہو اور پیچھے رہنے کی کراہت

675 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَزَادَ وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ

سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا اور مزید بیان کیا کہ " آگے پیچھے مت ہو ، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آ جائے گا اور بازاروں کے شور و شغب سے بچو ۔ "

مسلمانوں کوہمیشہ باوقار رہتے ہوئے اپنی آواز کو پست رکھنا چاہیے اورمساجد میں ہوں تو اس کا اورزیادہ اہتمام ہونا چاہیے خصوصا بعض جگہ طلبہ ان میں درس وتدریس کی غرض سےاقامت پذیررہتے ہیں اس لیے مقیم اور مسجد میں آنے والے عابدین کاحق ہےکہ وہ ان باتوں کا خیال رکھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت