فهرس الكتاب

الصفحة 680 من 5274

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل

باب: عورتوں کی صف کا بیان اور یہ کہ وہ پہلی صف سے پیچھے ہوں

680 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا فَقَالَ لَهُمْ تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ وَلَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّى يُؤَخِّرَهُمْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ( بعض ) صحابہ میں یہ بات دیکھی کہ وہ پیچھے رہتے ہیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا " آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو ۔ تمہارے بعد والے تمہاری اقتداء کریں ۔ اور جو لوگ پیچھے رہنے کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں ان کا انجام یہ ہو گا کہ اللہ عزوجل انہیں مؤخر کر دے گا ۔ " ( یعنی اپنی رحمت سے ، جنت میں داخل کرنے میں یا جہنم میں پیچھے کر دے گا یا جہنم سے تاخیر سے نکالے گا ) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت