فهرس الكتاب

الصفحة 696 من 5274

کتاب: سترے کے احکام ومسائل

باب: سترے کے قریب کھڑے ہونے کابیان

696 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ وَالنُّفَيْلِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ سَهْلٍ قَالَ وَكَانَ بَيْنَ مَقَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ مَمَرُّ عَنْزٍ قَالَ أَبُو دَاوُد الْخَبَرُ لِلنُّفَيْلِيِّ

سیدنا سہل ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے قبلے ( یعنی سترے ) کے درمیان اتنا فاصلہ ہوتا کہ اس سے ایک بکری گزر سکتی تھی ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: یہ حدیث ( میرے شیخ ) نفیلی کی بیان کردہ ہے ( قعنبی کی نہیں ) ۔

معلوم ہواکہ سترے کےقریب کھڑا ہواجائے اورفاصلہ اتنا ہوکہ بآسانی سجدہ ہوسکے ۔اس سے ضمنا یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ اگردیوار (سترے ) اورامام کےدرمیان فاصلہ زیادہ ہو، توامام کوچاہیے کہ وہ اپنےآگے سترہ رکھے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت