فهرس الكتاب

الصفحة 698 من 5274

کتاب: سترے کے احکام ومسائل

باب: نمازی کو یہ حکم کہ اپنے آگے سے گزرنے والے کو روکے

698 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُصَلِّ إِلَى سُتْرَةٍ وَلْيَدْنُ مِنْهَا ثُمَّ سَاقَ مَعْنَاهُ

جناب عبدالرحمٰن بن ابی سعید خدری اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے لگے تو چاہیئے کہ سترہ رکھ کر پڑھے اور اس کے قریب کھڑا ہو ۔ " اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا ۔

: اگر کوئی شخص سترہ کےباوجو د نمازی کےآگے سے گزرنےکی کوشش کرتااوراس پراسرار کرتاہے تووہ شیطا ن صفت ہے۔اس کواثنائے نماز ہی میں روکنا چاہیے اورروکنے کی کیفیت ہاتھ سےاشارہ کرناہے ۔اور [فلیقاتلہ ) '' اس سےلڑے ،،۔ کامفہوم زورسے روکنے کی کوشش ہے،نہ کہ معروف معنی میں قتال کرنا ،لڑنا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت