فهرس الكتاب

الصفحة 705 من 5274

کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی

باب: کس چیز (کے گزرنے) سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

705 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ مَوْلَى يَزِيدَ بْنِ نِمْرَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ نِمْرَانَ قَالَ رَأَيْتُ رَجُلًا بِتَبُوكَ مُقْعَدًا فَقَالَ مَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ يُصَلِّي فَقَالَ اللَّهُمَّ اقْطَعْ أَثَرَهُ فَمَا مَشَيْتُ عَلَيْهَا بَعْدُ

ناب یزید بن نمران نے بیان کیا کہ میں نے تبوک میں ایک آدمی دیکھا جو لنجا تھا ۔ ( یعنی چل پھر نہ سکتا تھا ۔ ) اس نے بتایا کہ میں نبی کریم ﷺ کے آگے سے گزرا تھا ، میں گدھے پر سوار تھا اور آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے ۔ آپ ﷺ نے کہا " اے اللہ ! اس کے قدم کاٹ دے ۔ " چنانچہ اس کے بعد سے میں اپنے قدموں پر نہیں چل سکا ہوں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت