فهرس الكتاب

الصفحة 728 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز میں رفع الیدین کا بیان (یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا)

728 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حِيَالَ أُذُنَيْهِ قَالَ ثُمَّ أَتَيْتُهُمْ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ إِلَى صُدُورِهِمْ فِي افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ وَعَلَيْهِمْ بَرَانِسُ وَأَكْسِيَةٌ

سیدنا وائل بن حجر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے جب نماز شروع کی تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں کے برابر تک اٹھایا ۔ کہا کہ میں پھر ان ( صحابہ ) کے پاس آیا میں نے صحابہ ؓم کو دیکھا کہ وہ نماز شروع کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو سینوں تک اٹھاتے تھے اور وہ جبے اور کمبل اوڑھے ہوئے تھے ۔

[ برانس ] برنس کی جمع ہے۔برنس ہر وہ کپڑا ہےجس میں ٹوپی لگی ہو، جبّہ ہو قیمیص یا بارانی کوٹ ۔بعض نےکہا ،لمبی ٹوپی جس کولوگ شروع اسلام میں پہنا کرتے تھے ۔ ( لغات الحدیث ، علامہ وحید الزمان )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت