742 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلَاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا دُونَ ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْكُرْ رَفَعَهُمَا دُونَ ذَلِكَ أَحَدٌ غَيْرُ مَالِكٍ فِيمَا أَعْلَمُ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اونچا کرتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) ۔ اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو انہیں ذرا کم اونچا کرتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: جہاں تک مجھے معلوم ہے ، ہاتھوں کو ذرا کم اونچا اٹھانے کا ذکر مالک کے علاوہ کسی اور نے نہیں کیا ۔
اوپر بیان ہواکہ ابن جریج نےنافع سےروایت کیا ہے کہ سب مواقع پر اپنے ہاتھ برابر ہی اونچا کرتے تھے ۔ ان دونوں رایتوں کومحتلف مواقع پر محمول کیا جاسکتاہے۔