فهرس الكتاب

الصفحة 762 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز شروع کرتے ہوئے کون سی دعا پڑھی جائے ؟

762 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، قَالَ: قَالَ لِي: مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، وَابْنُ أَبِي فَرْوَةَ، وَغَيْرُهُمَا مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ فَإِذَا قُلْتَ أَنْتَ ذَاكَ، فَقُلْ: «وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ، يَعْنِي قَوْلَهُ: «وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ»

شعیب بن ابی حمزہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابن منکدر اور ابن ابی فروہ وغیرہ فقہائے مدینہ نے کہا کہ جب تم یہ دعا «وجهت وجهي *** الخ» پڑھو تو «وأنا أول المسلمين» کے بجائے «وأنا من المسلمين» کہا کرو ۔

اس کی توضیح حدیث نمبر: 760 کےفوائد میں کردی گئی ہے کہ [ وانا اّول المسلمین ] کہنے میں کوئی حرج نہیں ۔اس کا مفہوم یہ ہے: ''اے اللہ ! تیرے احکام کی تعمیل میں ، میں سب سے پیش پیش ہوں۔،، جیسے کہ آیت کریمہ ہے: [ قل ان کان للرحمن ولد فانا اول العابدین ] ( لزخرف: 81) '' کہیے کہ اگر (بالفرض ) رحمن کا کوئی بیٹا ہوتا تو میں ہی سب پہلے اس کی عبادت کرنے والا ہوتا ۔،، حضرت موسی علیہ السلام نے فرمایا تھا: ( وانا اول المؤمنین ) ( الاعراف: 143) میں ایمان لانے والوں میں سب سے آگے ہوں۔،،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت