فهرس الكتاب

الصفحة 793 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز مختصر( ہلکی )پڑھانی چاہیے

793 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرٍ ذَكَرَ قِصَّةَ مُعَاذٍ قَالَ وَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْفَتَى كَيْفَ تَصْنَعُ يَا ابْنَ أَخِي إِذَا صَلَّيْتَ قَالَ أَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَأَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِهِ مِنْ النَّارِ وَإِنِّي لَا أَدْرِي مَا دَنْدَنَتُكَ وَلَا دَنْدَنَةُ مُعَاذٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي وَمُعَاذًا حَوْلَ هَاتَيْنِ أَوْ نَحْوَ هَذَا

عبیداللہ بن مقسم ، سیدنا جابر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاذ ؓ کا قصہ ذکر کیا ، اور بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے اس جوان سے فرمایا " بھتیجے ! جب نماز پڑھتے ہو تو کیسے کرتے ہو ؟ ( یعنی کیا پڑھتے ہو ؟ ) اس نے کہا فاتحہ پڑھتا ہوں اور اللہ سے جنت مانگتا ہوں اور آگ سے پناہ چاہتا ہوں ۔ اور مجھے نہیں معلوم کہ آپ کی گنگناہٹ کیا ہے اور نہ معاذ کے متعلق معلوم ہے کہ ان کی گنگناہٹ کیا ہے ، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا " میں اور معاذ ان ہی کے گرد گنگناتے ہیں ۔ " یا اس کی مانند کچھ فرمایا ۔

نبی کریمﷺ کے حسن تعلیم وتربیت کا یہ اندازہ دلوں کو موہ لینے والا سادہ لوح مسلمانوں کی حسنات پراستقامت کاباعث تھا۔اس میں مدرسین اورداعی حضرات کےلئے بہت بڑا در س ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت