795 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيهِمْ السَّقِيمَ وَالشَّيْخَ الْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھائے ، کیونکہ ان میں بیمار ، بڑی عمر کے اور کام کاج والے ہوتے ہیں ۔ "
نما ز ہلکی اور مختصر ہونے کامفہوم یہ ہے کہ قراءت مختصر اور اذکار تسبیحات کی تعداد مناسب حد تک کم ہو۔اہم شرط یہ ہے کہ ارکان میں اعتدال واطمینان ہو۔عدم اعتدال سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔