814 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ السَّرْخَسِيُّ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ قَالَ مَا مِنْ الْمُفَصَّلِ سُورَةٌ صَغِيرَةٌ وَلَا كَبِيرَةٌ إِلَّا وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّ النَّاسَ بِهَا فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد ( شعیب ) سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جزو مفصل کی کوئی چھوٹی بڑی سورت نہیں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے نہ سنی ہو ، آپ ﷺ اسے فرض نمازوں کی امامت کراتے ہوئے پڑھتے تھے