840 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَسَنٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْرُكْ كَمَا يَبْرُكُ الْبَعِيرُ وَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو ایسے نہ بیٹھے جیسے کہ اونٹ بیٹھتا ہے ، چاہیئے کہ اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھے ۔ "
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کی سند جید ہے جیسے کہ امام نووی اور زرقانی نے لکھا ہے۔اورحافظ ابن حجر نے اس حدیث کو حدیث وائل کی نسبت قوی تر فرمایا ہے۔ دیکھئے۔(تمام المنۃ ص 193۔194۔اس لئے راحج یہی ہے کہ سجدے میں جاتے ہوئے زمین پر ہاتھ پہلے رکھے جایئں اور پھر گھٹنے۔